22 اپریل 2015 - 22:40
روس : ایس تھری ہنڈریڈ ایران کے دفاع کی مضبوطی

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں ایس تھری ہنڈریڈ کی تنصیب کی صورت میں کوئی بھی ملک اس پر حملہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم ایران کے حوالے کرنے سے اس ملک کا فضائی دفاعی سسٹم مضبوط ہوگا- سرگئی لا‎ؤروف نے کہا کہ ایران میں ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم ہونے کی صورت میں کوئی بھی ملک حملے سے پہلے اچھی طرح سوچے گا- روس کے وزیر خارجہ نے تہران اور ماسکو کے درمیان فوجی تعاون میں فروغ کے امکان پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی اور فوجی شعبے سمیت ایران کے ساتھ تعاون کا مستقبل اچھا ہے- انھوں نے کہا کہ دہشتگردی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ایران کے ساتھ ہمارا اچھا سیاسی و فوجی تعاون ہے- لاوروف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم نے بحران یمن کو سیاسی راستے پر واپس لانے کے لئے واضح کردار ادا کیا ہے کہا کہ یمن پر سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کا اصل فائدہ داعش اور القاعدہ نے اٹھایا ہے- انھوں نے مزید کہا کہ امریکی داعش کی تشکیل میں کردار کا اعتراف نہیں کرنا چاہتے حتی وہ داعش کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں رکھنے سے بھی کتراتے تھے- روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو، لیبیا کا سیناریو شام میں دہرانے کی اجازت نہیں دے گا ۔ شام کو نئے لیبیا میں تبدیل نہ ہو نے دینا شام کے لئے ایک کامیابی تھی اور ہماری کوششوں سے ایسا ممکن ہوا- لاؤروف نے کہا کہ ہمیں دوھرے معیار سے دور رہ کر دہشتگردی کے خلاف لڑنا چاہئے- دہشتگردی کے خلاف جنگ کو شفاف ہو نا چاہئے-

.......

/169